ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس پی میں لوٹنے سے امرسنگھ کی توبہ،یوگی سرکارکی نیت پرشک سے بھی کرنے سے انکار

ایس پی میں لوٹنے سے امرسنگھ کی توبہ،یوگی سرکارکی نیت پرشک سے بھی کرنے سے انکار

Thu, 06 Apr 2017 12:42:34    S.O. News Service

مرزاپور،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایس پی سے نکالے گئے لیڈرامر سنگھ نے آج کہا کہ وہ پارٹی میں کبھی واپس نہیں لوٹیں گے۔رام نومی کے موقع پر آئے سنگھ نے کہاکہ ایس پی کی تقسیم اب مکمل ہوگئی ۔اسے بچانے کے لئے اب کوئی سیاسی اقدام نہیں ہے۔ ایس پی میں واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب وہ کبھی پارٹی میں واپس نہیں لوٹیں گے۔ ایک بار والد نے باہر کیا اور پھر بیٹے نے ۔ میں اب واپس جانے کی بجائے گھرمیں بیٹھنا پسند کروں گا۔ سنگھ کے ساتھ فلم اداکارہ جیہ پردہ بھی آئی تھیں۔ایس پی سمیت سیاسی جماعتوں کی طرف سے ای وی ایم پر سوال اٹھائے جانے کے بارے میں سنگھ نے کہا کہ اگر ایس پی کانگریس اتحاد کی جیتی سیٹوں پر بیلیٹ پیپر سے الیکشن ہو جائے تو وہ زیادہ تر ہار جائیں گے۔اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی۔کسانوں کی قرض معافی پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی طرف سوال اٹھائے جانے پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ایمانداری پر اکھلیش شک نہیں کر سکتے۔


Share: